سری لنکا کے تین رکنی تجارتی وفد کا پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کا دورہ

سری لنکا کے تین رکنی تجارتی وفد کا پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کامرس رپورٹر)سری لنکا سے آئے ہوئے تین رکنی وفد نے دو طرفہ تجارت پر بات چیت کرنے کے لیے پی بی آئی ٹی کا دورہ کیا۔ وزیر برائے پبلک ایڈمنسٹریشن و مینجمنٹ (سری لنکا) وفد کی قیادت کر رہے تھے۔ ان کے ہمراہ Gal-Oya پلانٹیشنز کے چیف ایگزیکٹو Gamini Rathnayaka، مسٹر Udyama Kurukularatne اور غریب وال گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر توسیف پراچہ تھے۔میٹنگ میں پی بی آئی ٹی کی نمائندگی مسٹر عبدالباسط نے کی۔ گفتگو کا محور دونوں ممالک کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری کو وسعت دینا تھا۔ وفد نے نہری نظام کے ساتھ ساتھ متعدد چھوٹے پن بجلی پیدا کرنے والے یونٹ لگانے پر زور دیا۔ Gal-Oya پنجاب بھر میں ان یونٹوں پر سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ وزیر نے کہا کہ سری لنکا اسی قسم کے یونٹس کے ذریعے اپنی توانائی کی 50 فیصد ضروریات پوری کر رہا ہے اور پاکستان کے پاس دنیا کے سب سے بڑے نہری نظاموں میں سے ایک ہے جس سے بہت فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔وزیر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کا توازن 90 فیصد پاکستان کے حق میں ہے کیونکہ سری لنکا کو پاکستان کی برآمدات اس کی درآمدات کی نسبت کہیں زیادہ ہیں۔مسٹر Kurukularatne نے نکتہ اٹھایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان غیر تجارتی مشکلات آزاد تجارت کے معاہدے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔مسٹر باسط نے دونوں ملکوں کے درمیان مصالحوں کی تجارت بڑھانے کی تجویز دی ۔
کیونکہ سری لنکا دنیا میں مصالحوں کے سب سے بڑے صارفین میں سے ایک ہے۔فریقین نے سیاحت کو فروغ دینے اور تعلیم و تربیت کے شعبوں میں اشتراک عمل کرنے پر زور دیا۔یہ بھی فیصلہ ہوا کہ پاکستان مستقبل قریب میں ایک کاروباری وفد سری لنکا بھیجے گا اور دورے سے قبل سری لنکا کی کاروباری برادری کے ساتھ جائزہ رپورٹیں شیئر کی جائیں گی تاکہ ٹھوس نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

مزید :

کامرس -