کارگو کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی بنائی جائے گی ،میاں ہمایوں پرویز

کارگو کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی بنائی جائے گی ،میاں ہمایوں پرویز

راولپنڈی ( کامرس ڈیسک )راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قائمہ کمیٹی برائے کارگوکے چیئرمین مقبول حسین نے کہا کہ ائیر پورٹ پر سامان کی ترسیل پر کسٹم قوانین پر عمل نہیں کیا جاتااور سول ایوی ایشن اہلکاروں کی مرضی کیمطابق چارجز عائد کئے جاتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیمبر میں قائمہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر صدر میاں ہمایوں پرویز،سینئر نائب صدر ثاقب رفیق، نائب صدر عاقل عبید، سابق صدر جلیل احمد ملک ،نائب چیئرمین کمیٹی خواجہ نصیراور دیگر ارکان کمیٹی بھی موجو دتھے ۔ مقبول حسین نے کہا کہ کارگو حکومت کو ہر سال لاکھوں روپے ریونیو حاصل کرکے دیتا ہے لیکن حکومت کی جانب سے ائیر پورٹ پر ایجنٹس کو کوئی سہولت فراہم نہیں کیجاتی انہوں نے کہا ایل سی پر انڈر انواسنگ ایک اہم مسلہ ہے اس پر جامع پیش رفت کی ضرورت ہے۔

انوائس کی تصدیق کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا چایئے۔جن اشیاء پر حکومت کی طرف سے ڈیوٹی پر چھوٹ ہے ان پر بھی انوائس نہ ہونے پر جرمانہ لگا دیا جا تا ہے انہوں نے کہا کہ لاہور اور کراچی میں ہفتے والے دن بھی کارگو پر کام ہوتا ہے جبکہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر چھٹی ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ ایسی خبریں بھی ہیں کہ نئے ایرپورٹ پر کارگو کی منتقلی مرحلہ وار کی جائے گی جس سے نئے اور پیچیدہ مسائل پیدا ہونگے ضرورت اس امر کی ہی کہ یہ منتقلی ایک ہی مرحلے میں کی جائے انہو ں نے کہا کہ ایئر پورٹ پر سٹوریج کی سہولت 2 دن سے بڑھا کر5 دن کرنے کا بھی مطالبہ کیا اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر میاں ہمایوں پرویز نے کہا کہ راولپنڈی چیمبر خطے کی تاجر و صنعت کار برادری کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے گراں قدر خدمات سر انجام دے رہا ہے ، انہوں نے کہا کسٹم قوانین سے آگاہی کی بھی ضرورت ہے تاکہ اگر کہیں غلط پریکٹس ہو رہی ہے تو اس کو روکا جاسکے انہوں کہا کہ کارگو کے مسائل کے حل کے حوالے سے متعلقہ حکام سے ملاقات کی جائے اور چیمبر کے پلیٹ فارم سے درپیش مسائل کو اٹھایا جائے گا اس سلسلے میں ایکسپورٹرز اور امپورٹرز پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی جائے گی تا کہ حل کو یقینی بنایا جا سکے، انہوں نے چیئرمین کمیٹی کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

مزید : کامرس


loading...