محدود پیمانے پر تیزی‘ انڈیکس 32800پوائنٹس پر مستحکم

محدود پیمانے پر تیزی‘ انڈیکس 32800پوائنٹس پر مستحکم

کراچی (اکنامک رپورٹر)کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے دن بدھ کو اتار چڑھاؤ کے بعد محدود پیمانے پر تیزی تاہم کے ایس ای 100انڈیکس 32800کی نفسیاتی حدپر مستحکم رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں1ارب70کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت44.76فیصد کم جبکہ50.30حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 32734پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہاؤسز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے پٹرولیم، توانائی اور بینکنگ سیکٹر میں خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس13.14پوائنٹس اضافے سے 32825.52پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر326کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے 164کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ، 147 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ15کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں1ارب،70کروڑ36لاکھ 26 ہزار 864روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کار کی مجموعی مالیت بڑھ کر 69کھرب30ارب 20 کروڑ 14لاکھ 37 ہزار 789 روپے ہوگئی ۔

بدھ کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں7کروڑ99لاکھ53ہزار410شیئرز رہیں جو منگل کے مقابلے میں6کروڑ47لاکھ85ہزار970 شیئرزکم ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے یونی لیورفوڈز کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت200.00روپے اضافے سے6200.00روپے اورکولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمت53.00روپے اضافے سے 1479.00روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی نیسلے پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت230.00روپے کمی سے7750.00جبکہ فلپ مورس پاک کے حصص کی قیمت85.70روپے کمی سے1685.20روپے ہوگئی ۔بدھ کو ٹی آر جی پاک کی سرگرمیاں88لاکھ83ہزار500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت8پیسے اضافے سے35.09روپے جبکہ پاک الیکٹرون کی سرگرمیاں82لاکھ68ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت3.17روپے کمی سے61.64روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس12.70پوائنٹس اضافے سے 19322.52پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس91.77پوائنٹس اضافے سے 55738.98جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس12.65پوائنٹس اضافے سے 22880.68پر بند ہوا ۔

مزید : کامرس


loading...