محکمہ ماحولیات کا بند روڈ پر چھاپہ ،سرکاری ہسپتالوں سے چوری شدہ سامان پکڑ لیا

محکمہ ماحولیات کا بند روڈ پر چھاپہ ،سرکاری ہسپتالوں سے چوری شدہ سامان پکڑ ...

لاہور(جنرل رپورٹر)محکمہ ماحولیات کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر جاوید اقبال نے اپنی ٹیم کی خود نگرانی کرتے ہوئے بند روڈ پر چھاپہ مار ا اور اس دوران ایک گودام سے سرکاری ہسپتال سے چوری کیا گیا ،ویسٹ جن میں پلاسٹک،بلڈ بنک،سرنجیں اور یورن بیگ سمیت دیگر سازوسامان پکڑ لیا۔زیادہ تر ویسٹ سروسز،میاں منشی،گنگا رام،جناح اور جنرل ہسپتال سے چوری کیا گیا تھا،جن سے پلاسٹک کے برتن بنائے جا رہے تھے۔ڈی جی ماحولیات کو اطلاع ملی کہ بند روڈ کے علاقہ میں سرکاری ہسپتالوں سے چوری کیا ہوا اور خریدا گیا ویسٹ جس میں استعمال شدہ سرنجیں،خون الودہ بلڈ بنک،یورن بیگ موجود ہیں جن کا دانہ بنا کر ان کے برتن بنائے جا رہے ہیں حالانکہ ہسپتالوں میں استعمال ہونے والے پلاسٹک ویسٹ کو دوبارہ استعمال کرنے پر پابندی عائد ہے ،ڈی جی ماحولیا ت جاوید اقبال نے چھاپہ مار کر ہسپتالوں سے چوری یا خریدے گئے ویسٹ جس کی مقدار 5سو کلو گرام سے زائد تھی پکڑ کر مالک گودام کو گرفتار کر لیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...