پرائمری ہیلتھ کیئر کے لئے اربوں روپے کے فنڈز فراہم کئے ہیں،سلمان رفیق

پرائمری ہیلتھ کیئر کے لئے اربوں روپے کے فنڈز فراہم کئے ہیں،سلمان رفیق

لاہور( جنرل رپورٹر)مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ حکومت نے پرائمری ہیلتھ کیئر کی سہولیات کی فراہمی کے لئے چیف منسٹر ہیلتھ روڈ میپ کے تحت تمام ضلعوں کو اربوں روپے کے فنڈز فراہم کئے ہیں اور عوام کے پرائمری ہیلتھ کے مسائل ضلع کی سطح پر ہی حل ہونے چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کی سطح پر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا متعلقہ ضلع کے ڈی سی او EDOH کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے یہ بات آواری ہوٹل میں EVA-BHN کے زیر اہتمام پراونشل ایڈوکیسی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ پراونشل ایڈووکیسی فورم عوامی ضروریات سے آگہی اور فیڈ بیک کا بہترین ذریعہ ہے اور فورم کو صوبے کے تمام اضلاع میں خدمات کی فراہمی میں بہتری لانے کے لئے استعمال میں لانا چاہیے ۔ EVA-BHN کے صوبائی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر اختر رشید ملک نے بتایا کہ EVA-BHN برطانیہ کے ادارے DFID کا ایک پراجیکٹ ہے جو ضلع کی سطح پر عوام کو درپیش صحت کے مسائل، اور اس حوالے سے د ستیاب سہولیات کے بارے حکومت کو فیڈ بیک دینے اور عوامی آگاہی فراہم کرنے میں بہت معاون ثابت ہو رہا ہے ۔ اس فورم میں ممبران اسمبلی کے علاوہ ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر امجد شہزاد ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ IRMNCH ڈاکٹر پرویز امتیاز ، PSPU سے ڈاکٹر زاہدہ سرور، جنرل سیکرٹری لاہور بار ایسوسی ایشن ادیب بھنڈر ، ممبر ہیلتھ سٹینڈنگ کمیٹی ڈاکٹر نوشین MPA ، لیہ ، بھکر اور مظفر گڑھ سے منتخب عوامی نمائندوں کے علاوہ انٹر نیشنل ہیلتھ پارٹنرز نے شرکت کی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...