حکومت کی بد انتظامی نے عوام کو زندہ درگور کر دیا،چودھری الطاف شاہد

حکومت کی بد انتظامی نے عوام کو زندہ درگور کر دیا،چودھری الطاف شاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( جنرل رپورٹر)آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے مرکزی چیف ایڈوائزر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ جس وقت تک حکمرانوں کاپیٹ خالی ہے اس وقت تک عوام کوکچھ نہیں ملے گا۔ حکومت کی بدانتظامی اورنااہلی نے عوام کوزندہ درگورکردیا،ان کے کندھوں پرمسائل کابوجھ بڑھتا جارہا ہے ۔2018ء میں لوڈشیڈنگ نہیں بلکہ جعلی حکومت ختم ہوگی اگرنوازشریف کی ترجیحات درست ہوتیں اس وقت اندھیرے پاکستان کامقدرنہ ہوتے،حکمران بھائی مسلسل ناکامی کے باوجود اپنی ترجیحات درست کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔حکمران توانائی بحران سے نجات کوجوٹائم فریم دے رہے ہیں اس وقت وہ خوداقتدارمیں نہیں ہوں گے۔

حالیہ تین برسوں میں نوازشریف کاایک بھی انتخابی وعدہ وفا ہوا نہ آئندہ کوئی ہوگا ۔وہ اے پی ایم ایل یوتھ ونگ کے کنونشن سے خطاب کررہے تھے ۔چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ2013ء کے عام انتخابات کی الیکشن مہم کے دوران حکمران بھائیوں کی طرف سے عوامی اجتماعات میں بلندبانگ دعوؤں کی آڑمیں عوام کوبیوقوف بنایا گیا ۔۔