مسلم حکمران کھویا ہوا مقام حاصل کرنے کیلئے قبلہ درست کر لیں،قاری زوار بہادر

مسلم حکمران کھویا ہوا مقام حاصل کرنے کیلئے قبلہ درست کر لیں،قاری زوار بہادر

لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا کہ اگر مسلم حکمران اپنا قبلہ درست کرلیں تومسلمانان عالم اپنے کھوئے ہوئے مقام کو حاصل کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ آج ملک کو سیکولر سٹیٹ بنانے کی باتیں ہو رہی ہیں مگر حکمرانوں کو یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ یہ ملک ہمارے بزرگوں نے سیکولرازم کے لئے نہیں بلکہ رسول اللہ ﷺ کے نظام کے لئے حاصل کیا ہے ہمارے تمام مسائل کا حل نظام مصطفےٰ ﷺ کے نفاذ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی خوشی نبی اکرمﷺ کی تشریف آوری ہے سرکار دو جہاں ﷺ کی تشریف آوری سے دنیا ایسی منور ہوئی کہ تاریکی ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دور ہوگئی حضور اکرمﷺکی تعلیمات سے دکھی ، بے سہارا ، مجبور اور غلام انسانوں کو آزادی جیسی نعمت نصیب ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ میلادِ مصطفےٰﷺ سے محبت کرنے والے ربیع الاوّل میں نظام مصطفےٰﷺ کے نفاذ کے لئے جدوجہد کرنے کا عہدکریں کیونکہ نظام مصطفےٰﷺ کے نفاذ کے بغیرہمارے ملک کی تقدیر نہیں سنور سکتی انہوں نے کہا کہ ہمارے اسلاف نے یہ ملک رسول اللہ ﷺکی محبت میں اللہ اور اس کے رسول کے احکامات کے لئے حاصل کیا تھا اگر پوری قوم متحد ہو کر نظام مصطفےٰﷺکو اقتدار میں لائے تو ناصرف لوٹی ہوئی دولت واپس لائی جائے گی ،بلکہ وطن عزیز کی تمام مشکلات دور ہو جائیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے شارجہ میں ایک عظیم الشان میلاد مصطفےٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔قاری زوار بہادر نے مزید کہا کہ آج پاکستان کے حالات اللہ اور اس کے رسول ﷺکے احکامات سے روگردانی کا نتیجہ ہے ہم نے بحیثیت قوم اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے ا حکامات کوپس پشت ڈال دیا ہے اوراسلامی تعلیمات سے دور ہو چکے ہیں اگر آج بھی ہم رسول اللہﷺ کے لائے ہوئے نظام رحمت کو وطن عزیز میں نافذ کردیں تو ہماری تمام مشکلات حل ہو جائیں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...