الائیڈ پروفیشنل آرگنائزیشن کے انتخابات میں مجد الف ثانی پینل کامیاب

الائیڈ پروفیشنل آرگنائزیشن کے انتخابات میں مجد الف ثانی پینل کامیاب

لاہور( جنرل رپورٹر)الائیڈ ہیلتھ پرو فیشنل آرگنائزیشن کے انتخابات میں مجددالف ثانی ؒ پینل جس کاانتخابی نشان شاہین تھا ،واضح برتری سے کامیاب ہوگیاہے۔انتخابات پرامن ماحول میں ہوئے ،190 ووٹرز نے خفیہ طورپر اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے محمداکرام،سیّدمظہر شاہ،عارف بٹر ،سیّداظہرحسین شاہ،فقیر حسین اوران کے ساتھیوں پراپنے بھر پو ر اعتمادکااظہار کیا ۔نومنتخب عہدیداران محمداکرام،سیّدمظہر شاہ،عارف بٹر ،سیّداظہرحسین شاہ اورفقیر حسین نے اپنے ووٹرز کاشکریہ اداکرتے ہوئے ان کے اعتمادپرپورااترنے کے عزم کااعادہ کیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...