قادیانیوں کی اسلام مخالف سرگرمیاں خطرناک حد تک بڑھ گئی ہیں،ممتا ز اعوان
لاہور(نمائندہ خصوصی)ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے ناظم اعلیٰ اور تحریک ناموسِ رسالت ؐ کے کنوینئر علامہ محمد ممتاز اعوان نے لاہور مرکز تحفظ ختم نبوت میں علماء اور دینی و مذہبی راہنماؤں کے ماہانہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز میں قادیانی فتنہ کی اسلام و آئین پاکستان مخالف سرگرمیاں خطرناک حد تک بڑھ چکی ہیں اور قادیانی گروہ کھلم کھلا آئین و قانون کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔
اورمختلف ہتھکنڈوں سے سادہ لوح مسلمانوں کو قادیانی کافر و مرتد بنارہے ہیں جسکا کوئی نوٹس نہیں لیا جارہا۔ علامہ ممتاز اعوان نے کہا کہ حکومت قادیانی فتنہ کو آئین و قانون کا پابند بنائے اور انکی سرگرمیوں پر کڑی نگاہ رکھی جائے انہوں نے کہا کہ اگر قادیانی فتنہ کی بڑھتی ارتدادی ناپاک سرگرمیوں کو نہ روکا گیا تو پھر بھرپور دینی ،عوامی تحریک چلائینگے اس ضمن میں مختلف مسالک کی دینی جماعتوں سے رابطے جاری ہیں اور جلد مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگااجلاس سے دوسرے مقررین نے بھی خطاب کیا ۔