اسرائیلی تاریخ میں پہلی بار سابق وزیراعظم کو جیل بھیج دیا گیا
مقبوضہ بیت المقدس(کے پی آئی)اسرائیلی سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم ایہود اولمرٹ کی سزائے قید میں کمی کرتے ہوئے ان کی سزا چھ سال سے کم کر کے ڈیڑھ سال کر دی ہے تاہم اولمرٹ اسرائیلی تاریخ کے پہلے سابق وزیراعظم ہیں جنہیں بدعنوانی کے مقدمات میں جیل کی ہوا کھانا پڑی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق گزشتہ روزاسرائیلی عدالت عالیہ نے سابق وزیراعظم ایہود اولمرٹ کو کرپشن کے ایک مقدمہ میں بری کرتے ہوئے انہیں پہلے سے دی گئی چھ سال قید کی سزا کم کر کے دوسرے مقدمہ میں ڈیڑھ سال کی سزا برقرار رکھی ہے۔ انہیں پندرہ فروری 2016 سے جیل بھیجا جائے گا۔