شام میں فضائی حملہ ‘پیرس حملوں کے ماسٹر مائنڈ کا ساتھی اور داعش کا لیڈر ہلاک

شام میں فضائی حملہ ‘پیرس حملوں کے ماسٹر مائنڈ کا ساتھی اور داعش کا لیڈر ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دمشق(کے پی آئی)پیرس حملوں کے مبینہ سرغنہ سے براہ راست تعلق رکھنے والا دولت اسلامیہ عراق وشام (داعش)کا ایک لیڈر شام میں ایک فضائی حملے میں ہلاک ہوگیا۔امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے گزشتہ روز داعش کے اس لیڈر کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ وہ مزید حملوں کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔امریکی فوج کے ترجمان کرنل اسٹیو وارن نے بغداد میں صحافیوں کو بتایا کہ شراف المیدان 24 دسمبر کو ایک فضائی حملے میں ہلاک ہوا تھا۔ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ وہ شام میں مقیم داعش کا سرکردہ رکن تھا۔اس کا پیرس میں 13 نومبر کو چھے مقامات پر خودکش بم دھماکے اور فائرنگ کرنے والے حملہ آوروں کے سرغنہ عبدالحمید اباعود سے براہ راست تعلق تھا اور وہ مغرب میں مزید حملوں کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ عراق اور شام میں بغیر پائلٹ جاسوس طیاروں کے حملوں میں داعش کے کل دس لیڈر مارے گئے ہیں۔ان مہلوکین میں ایک کا تعلق بنگلہ دیش سے تھا مگر وہ برطانیہ میں مقیم رہا تھا اور داعش کے لیے ہیکر کے طور پر کام کررہا تھا۔وہ نگرانی کی ٹیکنالوجی کا توڑ کرنے کے لیے بھی رابطہ کار کے طور پر کام کرتا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -