خطرات سے آگاہ سعودی قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں،شیخ محمد بن زاید آل نھیان

خطرات سے آگاہ سعودی قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں،شیخ محمد بن زاید آل نھیان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ابوظہبی(کے پی آئی)ابوظہبی کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل نھیان نے کہا ہے کہ عرب اتحاد انتہائی مناسب وقت پر یمنی بحران حل کرانے میں کامیاب ہوا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق ابوظہبی کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل نھیان نے کہا ہے کہ فوجی کارروائی کے ساتھ قضیئے کے پرامن سیاسی حل کے لئے کوششیں جاری رہیں گی۔گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں الشیخ محمد بن زاید کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی قیادت میں عرب ملکوں اتحاد میں متحدہ عرب امارات کی شرکت سے خطے کو درپیش سیکیورٹی چینلجز کا تعاون اور یکجہتی سے مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی۔الشیخ محمد بن زاید نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کی خاطر عرب اور دوست ملکوں سے تعاون جاری رہے گا۔ ہم خطے کے عوام کے مستقبل کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرتے رہے گے۔

مزید :

عالمی منظر -