پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کا 5 جنوری کو احتجاج کا فیصلہ

پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کا 5 جنوری کو احتجاج کا فیصلہ

لاہور( پ ر) پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کا مطالبات منظور نہ ہونے پر5 جنوری کو بھرپور احتجاج کرنے کا فیصلہ، جب تک مطالبات مکمل طور پر پورے نہیں ہوتے تب تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔اس بات کا فیصلہ پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے سروسز ہسپتال میں منعقدہ ہنگامی اجلاس کے دوران کیا گیا۔ جس کی صدارت صوبائی چیئرمین یوسف بلا نے کی۔ اس موقع پر یوسف بلا، ارشد بٹ نے کہا کہ ورک چارج ملازمین کو بحال کرنے سمیت محکمہ صحت کے حکم کے مطابق ورک چارج اور ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر کیاجائے۔پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے مطالبات منظور نہ ہوئے تو 5 جنوری کو بھر پور احتجاج کیا جائے گا اور یہ احتجاج مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت سمیت محکمہ صحت کے افسران بار بار وعدوں کے باوجود ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں، لیکن اب ایسا نہیں ہو گا، اب سڑکوں پر دما مست قلندر ہو گا، مطالبات منظور کروائے بغیر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ اجلاس میں حاجی پرویز، رشید مغل، ارشد بٹ، جاوید بھٹی، رزاق گجر، چودھری مجید، لیاقت مغل، فہیم اقبال، امجد خان، راؤ ریاض اوردیگر نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...