پاکستان ریلویز نے جرنلسٹ کنسیشن کارڈ کی میعاد31جنوری تک بڑھادی

پاکستان ریلویز نے جرنلسٹ کنسیشن کارڈ کی میعاد31جنوری تک بڑھادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی)پاکستان ریلویز نے جرنلسٹ کنسیشن کارڈ کی میعاد( جو آج 31دسمبر 2015کو ختم ہورہی ہے ) بڑھا کر 31جنوری2016کردی ہے، اب صحافی 31جنوری تک اس سہولت سے مستفید ہوسکیں گے۔ریلوے ترجمان نے مزید بتایا کہ سال 2016کیلئے جرنلسٹ کنسیشن کارڈ نئے سیکیورٹی فیچرزکے ساتھ جاری کیے جائیں گے۔




کارڈ کے حصول کے لیے درخواست فارم ریلوے کی تمام ڈویژنوں، ہیڈکوارٹرزآفس سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ مزید برآںیہ فارم پاکستان ریلوے کی ویب سائیٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ مصدقہ دستاویزات سمیت فارم اِدارہ سے تصدیق کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے اور نامکمل فارم قابلِ قبول نہ ہوں گے۔ جرنلسٹ کنسیشن کارڈہر لحاظ سے مکمل فارم کی وصولی کے بعد(PID) پی آئی ڈی اورصوبائی ڈی جی پی آر(DGPR)کے تمام دفاتر سے باقاعدہ تصدیق کے بعد15یوم میں جاری کیے جائیں گے۔ صحافیوں سے التماس ہے کہ فارم میں موجود تمام کوائف درج کریں اور دورانِ سفر اپنے اصل دستاویزات مثلاًریلوے سے جاری کردہ رعایتی کارڈ،کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ اور ایکریڈیٹیشن کارڈ ہمراہ رکھیں تاکہ کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔ یہ واضح رہے کہ صحافتی رعایتی کارڈز، ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز لاہور سے بغیر کسی فیس کے ’’منظورشدہ اداروں‘‘ کے صحافیوں کو ہی جاری کیے جاتے ہیں۔