ایک اور افسوس ناک واقعہ

ایک اور افسوس ناک واقعہ
 ایک اور افسوس ناک واقعہ

  


پارے پارے دوستو سنائیں کیسے ہیں امید ہے کہ اچھے ہی ہوں گے، دوستو انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا،مردان میں نادرا کے دفتر میں خودکش دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 26 افردا جاں بحق ہو گئے، جبکہ زخمیوں کی تعداد چھپن بتائی جا رہی ہے، اور اس واقعہ کی خبر ٹی وی پر بریکنگ نیوز کے طور پر سارا دن چلائی جاتی رہی ۔۔۔

اور دوسرے دن بھی یہی خبر اخبارات میں شہ سرخیوں میں شائع ہوئی تو تو ،، پاکستانی عوام کے دلوں کو مزید غمگین کر گئی ، محب وطن پاکستانیوں کی آنکھیں پھر نم کر گئی،،

جی ہاں دو ہزار پندرہ انتیس دسمبر کی تاریخ بھی حرف سیاہ سے پاکستانی تاریخ کی کتابوں میں رقم ہو گئی ،

جی ہاں اگر دیکھا جائے تو دسمبر کا مہینہ بھی ہم پر بھاری پڑتا ہے ، دسمبر کے مہینے میں ہی بی بی بے نظیر شہید ہوئیں ، پچھلے سال دسمبر میں ہی آرمی پبلک سکول کے ننھے منھے بچوں کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا تھا ، اور اب دو ہزار پندرہ انتیس دسمبر کو پھر مردان میں خون کی ہولی کھیلی گئی ، صدر پاکستان ممنون حسین ، وزیراعظم پاکستان جناب میاں نواز شریف ، وزیراعلیٰ پنجاب سمیت متعدد سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی مردان خود کش دھماکہ پر اظہار افسوس کیا ۔

وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہم نے ہمت نہیں ہاری قومی عزم کے ساتھ دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے ، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مٹھی بھر دہشت گرد غاروں میں چھپے ہوئے ہیں ، دو ہزار اٹھارہ تک ملک سے اندھیرے ختم ہو جائیں گے،تاہم چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے بھی اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا تھا کہ ملک بھر سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں ، تاہم ایک خبر یہ بھی تھی کہ پاک فوج نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں اور اس سلسلے میں وادئتیراہ میں دہشت گردوں کے دو ٹھکانوں پر حملہ کر کے انھیں تباہ کیا گیا۔

بہر حال دہشت گردی ہمارے ملک کے لئے بہت بڑا مسئلہ ہے اور دہشت گردی کی روک تھام حکومت وقت کے لئے بہت بڑا چیلنج ہے ، بہر حا ل یقین ہے پاکستانی قوم کو اس بات کا اگر پاک فوج اور حکومت اسی طرح مل کر شانہ بشانہ دہشت گردوں کے خلاف متحد رہیں تو یقیناًوہ دن دور نہیں، جب ملک بھر سے دہشت گردوں کا خاتمہ ہو سکے گا اور پاکستانی عوام سکھ و چین کا سانس لے سکیں گے ، بہرحال دوستو اجازت چاہتے ہیں آپ سے تو ملتے ہیں دوستو آپ سے ایک بریک کے بعد ، چلتے چلتے اللہ نگہبان رب راکھا ۔

مزید : کالم


loading...