سیالکوٹ ،یونین کونسل واٹر ورکس سے محمود الحسن چیئرمین منتخب

سیالکوٹ ،یونین کونسل واٹر ورکس سے محمود الحسن چیئرمین منتخب

سیالکوٹ (بیورورپورٹ) سیالکوٹ شہر کی یونین کونسل واٹر ورکس سے مسلم لیگ ن کے امیدوار محمود الحسن بابر خان چئیرمین اور سلمان علی چوہدری وائس چئیرمین منتخب ہوگئے۔ یونین کونسل واٹرورکس کے بلدیاتی انتخاب میں تاخیر کی وجہ الیکشن سے کچھ روز قبل مسلم لیگی وائس چئیرمین کے امیدوار کی اچانک وفات تھی، گزشتہ روز پولنگ ہوئی جس میں غیر ختمی وغیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار محمود الحسن بابر خان 2716ووٹ حاصل کرکے چئیرمین منتخب ہوگئے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری بشیر دوسرے اور پیپلز پارٹی کے حاجی امتیاز احمد ٹائیگر تیسرے نمبر پر رہے ہیں۔جبکہ ادھر یونین کونسل پھوکلیان کی ایک وارڈ میں ہونے والے جنرل کونسلر کے انتخاب میں آزاد امیدوار شیخ خالد کامیاب قرار پائے ہیں ۔

مزید : صفحہ اول


loading...