حکومتی ادارے بجلی بلوں کے واجبات کی مد میں 6ارب سے زائد کے نادہندہ نکلے

حکومتی ادارے بجلی بلوں کے واجبات کی مد میں 6ارب سے زائد کے نادہندہ نکلے

لاہور ( اسد اقبال )پنجاب حکو مت کے سر کاری ادارے 2015تک بجلی بلوں کے واجبات کی مد میں محکمہ بجلی کے 6ارب 6کروڑ 88لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں ۔جن میں پنجاب پو لیس ، جیل خانہ جات ، محکمہ آبپاشی و توانائی ، پنجاب ہائی ویز ، پنجاب ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن کورٹس ، سو ل سیکر ٹر یٹ اور پنجاب بلڈنگز سمیت مختلف 23محکموں نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کو 82کروڑ 78لاکھ 60ہزار روپے ادا کر نا ہیں ۔اسی طرح لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، گو جرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، ٹیپا ، پی ایچ اے ، واسا لاہور ،واسا گوجرانوالہ ، پنجاب انسٹیٹیو ٹ آف کارڈیالو جی ، لاہور رنگ روڈ اتھارٹی ، سمیت پنجاب کے 15 خود مختار اداروں کے ذمہ 1ارب 58کروڑ 10لاکھ 50ہزا ر روپے واجب الادا ہیں۔پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی کی جانب سے جاری کر دہ سر کاری اعدادو شمار کے مطابق مجمو عی طور پر بجلی بلوں کی مد میں پنجاب حکو مت کے سر کاری ادارے 6 ارب 6کروڑ 88لاکھ 50ہزار روپے لیسکو ، فیسکو اور گیپکو کو ادا کرنا ہیں ۔ سرکاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال جون 2014تک پنجاب حکو مت کے تمام سر کاری اداروں نے 2ارب 90کروڑ 62لاکھ روپے سے زائد رقم بجلی بلو ں کی مد میں ادا کر نا تھی ۔واضح رہے کہ جو ن 2014سے مارچ 2015تک تمام سر کاری اداروں نے مجمو عی طور پر 15ارب 22کروڑ 54لاکھ روپے کی مزید بجلی استعمال کی ۔ جس میں سے 12ارب 8کروڑ 90لاکھ 20ہزار روپے کے بجلی بل جمع کروائے گئے تاہم بقایا جات 6ارب روپے سے تجاوز کر گئے ہیں ۔ پیپکو ذرائع کے مطابق 2015میں بجلی کے بقایا جات ادا نہ کرنے والے اداروں سے واجبات کلیئر کروانے کے لیے تمام ڈسٹر ی بیوشن کمپنیوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے بجلی بلوں کی بقایا جات جمع نہ کروانے والے صارفین کے کنکشن منقطع کر دیے جائیں۔

مزید : صفحہ اول


loading...