مضاربہ سکینڈل،نیب نے ملزم غلام رسول ایوبی کو گرفتار کر لیا

مضاربہ سکینڈل،نیب نے ملزم غلام رسول ایوبی کو گرفتار کر لیا

اسلام آباد (آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) نے مضاربہ سکینڈل میں ملزم غلام رسول ایوبی کو گرفتار کر لیا۔ ملزم پر میزبان سٹورز کے نام پر مضاربہ کے ذریعہ بڑے پیمانے پر لوگوں کو دھوکہ دینے کا الزام ہے۔ نیب کے مطابق ملزم نے 3ہزار 102 افراد سے 3.26 ارب روپے ہتھیا لئے۔ نیب نے ملزم کیخلاف پہلے ہی ریفرنس نمبر 12/2014 دائر کر رکھا ہے جو احتساب عدالت اسلام آباد میں زیر التواء ہے۔ ملزم کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے بیان حلفی جمع کروانے اور متاثرین کو رقوم کی واپسی کا شیڈول دینے پر ملزم کو عبوری ضمانت پر رہائی دی تھی۔ ملزم اپنے وعدے کی پاسداری نہیں کر سکا جس پر نیب نے قانون نافذ کرنے و الے اداروں کے ساتھ مل کر اسے گرفتار کر لیا۔ ملزم کو جسمانی ریمانڈ کیلئے احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مزید : صفحہ اول


loading...