مجوزہ کنٹرولر امتحانات لاہور بورڈ غلام فرید کی تعیناتی کا کیس وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوادیاگیا

مجوزہ کنٹرولر امتحانات لاہور بورڈ غلام فرید کی تعیناتی کا کیس وزیر اعلیٰ ...

لاہور(محمد نواز سنگرا)محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے مجوزہ کنٹرولر امتحانات لاہور بورڈ غلام فرید کی تعیناتی کا کیس وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوادیا۔کیس چئیرمین ساہیوال بورڈ سے انکوائری کے بعد چیف منسٹر کو بھجوایا گیا ہے۔چئیرمین ساہیوال بورڈ نے انکوائری کے دوران مؤقف اختیار کہ غلام فرید کو سنائی جانیوالی سزا میں سقم موجود تھے جس وجہ سے ان کی سزا 5سال سے کم کر کے ایک سال کی گئی ہے ۔غلام فرید کو پیپر آؤٹ کرنے پر 5سال کیلئے تعیناتی کیلئے نااہل قرار دیا گیا تھا۔جس پر چئیرمین ساہیوال بورڈ نے ان کی سزا کم کر کے ایک سال کر دی تھی اور محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے غلام فرید کو لاہو ر بورڈ کا کنٹرولر امتحانات لگانے کی منظوری دی تھی۔محکمہ ہائیر ایجوکیشن ذرائع نے بتایا کہ ڈیپارٹمنٹ میں اپنی سطح پر چئیرمین ساہیوال بورڈ سے انکوائری کر کے کیس چیف منسٹر پنجاب کو ارسال کر دیا ہے،وہاں سے حتمی فیصلہ کے بعد مزید کارروائی ہو گی۔

مزید : صفحہ آخر


loading...