قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا ایک اہم اجلاس آج پی سی بی میں ہو گا

قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا ایک اہم اجلاس آج پی ...

لاہور(خبر نگار خصوصی)قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا ایک اہم اجلاس آج پی سی بی میں ہو گا جس میں چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی شرکت کریں گے۔کرکٹ،فٹ بال،ہاکی سمیت تمام کھیلوں کے اعلیٰ عہدیدار شرکت کریں گے۔سٹینڈنگ کمیٹی سپورٹس بورڈسپورٹس بورڈز،کوچنگ سنٹرزاور کلبزکی کارکردگی اور 18ویں ترمیم کے بعد پیش آنے والے مسائل کا بھی جائزہ لے گی۔خاص طور پر 18ویں ترمیم کے بعد کون کون سے مسائل ہیں جبکہ اس بات پر خصوصی توجہ دی جائے گی کہ جب کھیل پورے ملک کی نمائندگی کرتے ہیں تو ان میں صوبوں کا کنٹرول کیوں ہے تمام کھیلوں کو قومی حیثیت حاصل ہونی چاہیے اور ان پر کنٹرول بھی وفاق کا ہونا چاہیے نہ کہ کسی ایک صوبے کا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...