دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی عوام کیساتھ ہیں: امریکہ

دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی عوام کیساتھ ہیں: امریکہ

واشنگٹن(آن لائن)امریکا نے مردان میں دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ،دہشت گردی پاکستانی قوم کیلئے محفوظ مستقبل اور خوشحال پاکستان کیلئے زہر قاتل ہے ، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کسی صورت قبول نہیں۔ پریس بریفنگ کے دوران نائب ترجمان محکمہ خارجہ مارک ٹونر نے کہا کہ مردان میں ایک سرکاری دفتر کے باہر ہوئے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اس سانحہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں حکومت پاکستان اور عوام کے ساتھ ہے،انسانی زندگی کی قدر نہ کرنا ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی پاکستانی قوم کے محفوظ مستقبل، مستحکم اور خوشحال ملک کیلئے زہر قاتل ہے ،قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع کسی صورت قبول نہیں۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ پاکستانی عوام ایک محفوظ اورخوش حال ملک کا خواہاں ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...