تبدیلی کا راگ الاپنے والے سرکاری ہسپتالوں کی حالت زاردیکھیں،امیر مقام
پشاور(پ ر)وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کالیڈی ریڈنگ ہسپتال کادورہ،مردان دھماکے میں زخمی ہونیوالوں کی عیادت کی اورلواحقین سے ہمدردی کااظہارکیا۔ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انجینئرامیرمقام نے کہاکہ تبدیلی کے راگ الاپنے والے آکراپنے حکومت کے زیرانتظام ہسپتالوں کے حالات کاجائزہ لے ،ہسپتالوں میں مریض بے یارومددگاروخوارہوگئے ہیں مگرصوبائی حکومت کی کانوں پرجوں تک نہیں رینگتی۔انہوں نے کہاکہ اگرصوبے کے بڑے ہسپتال کایہ حال ہے جہاں عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں توچھوٹے ہسپتالوں کاکیاحال ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت صوبے کے عوام کوریلیف وحقوق پہنچانے میں توناکام ہوگئے تھے مگرعوام کوتحفظ فراہم کرنے میں بھی ناکام ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کی کارکردگی ان کیلئے ایک سوالیہ نشان ہے،عمران خان عوام کوبنیادی سہولیات فراہم کرے۔ انجینئرامیرمقام نے کہاکہ دہشت گردایسے مذموم عزائم سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہاکہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہم جاں بحق اورزخمی ہونیوالوں کے لواحقین کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔