کراچی: سول اسپتال میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

کراچی: سول اسپتال میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے سول اسپتال میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ ورثا نے الزام لگایا ہے کہ ہلاکتیں ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث ہوئی ہیں۔سول ہسپتال کی ایمرجنسی میں زیرعلاج 50 سالہ آمنہ اور 18 سالہ دانش نے دم توڑ دیا۔ ورثا نے الزام لگایا کہ ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث دونوں افراد جاں بحق ہوئے۔ ورثا نے ایمرجنسی وارڈ کے سامنے احتجاج کیا اور ڈاکٹروں کے خلاف نعرے بازی کی۔ حالات کشیدہ ہونے پر پولیس اور رینجرز کو طلب کر لیا گیا۔ اہلکاروں نے انتقال کر جانے والے دونوں افراد کے لواحقین سے بات چیت کی جس کے بعد لواحقین نے احتجاج ختم کر دیا اور میتیں لے کر گھروں کو روانہ ہو گئے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...