سیف الدین جماعت اسلامی کراچی کے ڈپٹی سکریٹری مقرر
کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے ضلع شرقی کے رکن سیف الدین ایڈوکیٹ کو جماعت اسلامی کراچی کا ڈپٹی سکریٹری مقرر کیا ہے ۔واضح رہے کہ سیف الدین ایڈوکیٹ زمانہ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ سے منسلک رہے ، طلبہ سیاست میں فعال کردار اداکیا ، وہ جامعہ کراچی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم بھی رہ چکے ہیں ۔علاوہ ازیں وہ دو مرتبہ یوسی ناظم کی حیثیت سے بھی منتخب ہوچکے ہیں ۔