کرک،نمونیا سے لیڈی ڈاکٹر اور نوجوان جاں بحق

کرک،نمونیا سے لیڈی ڈاکٹر اور نوجوان جاں بحق

کرک(بیورورپورٹ) نمونیا کے عارضے نے میں بانڈہ داؤدشاہ میں لیڈی ڈاکٹراور نوجوان کی جان لے لی ۔شازیہ شاہد احمدی بانڈہ ،ابرار مکوڑی میں سپردخاک ۔تفصیلات کے مطابق مکوڑی کے ملک بہادر خان مرحو م کا پوتا بائیس سالہ ابرارولد محمد الیاس جو گزشتہ چند دنوں نمونیا کے مرض میں مبتلا تھا منگل اوربدھ کی درمیانی شب انتقال کرگیا جس کوبدھ کی صبح آبائی قبرستان مکوڑی میں سینکڑوں اشک بار آنکھوں کے سامنے سپرخاک کردیا گیا نمازجنازہ میں تحصیل ناظم شوکت علی ودیگر نے شرکت کی ۔نمونیا کا دوسرا شکار مکوڑی سے ملحقہ گاؤں احمد ی بانڈہ کی سماجی شخصیت شاہد خٹک کی زوجہ معروف گائناکالوجسٹ شازیہ شاہد رہی جو گزشتہ رات حیات میڈیکل کمپلیکس میں دم توڑ گئی اور مرحومہ کی جسد خاکی کو احمدی بانڈہ قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ۔نمازجنازہ بدھ کی سہ پہر ادا کی گئی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...