مہمند پریس کلب کے سالانہ انتخابات 3 جنوری کو منعقد ہونگے

مہمند پریس کلب کے سالانہ انتخابات 3 جنوری کو منعقد ہونگے

مہمند ایجنسی ( نمائندہ پاکستان) مہمند ایجنسی، مہمند پریس کلب کے سالانہ انتخابات 3 جنوری کو منعقد ہونگے۔ شاکر اللہ مہمند کے زیر صدارت جنرل باڈی اجلاس میں سالانہ حساب کتاب اور جائزہ رپورٹ پیش کیا گیا۔ انتخابات کیلئے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق مہمند پریس کلب کا سالانہ جنرل باڈی اور الیکشن اجلاس زیر صدارت شاکراللہ مہمند منعقد ہوا۔ جسمیں پریس کلب 2015 کابینہ کا سالانہ جائزہ رپورٹ اور حساب کتاب پیش کیا گیا۔ اجلاس میں پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے 2016 کیلئے سینئر صحافیوں شاہ نواز خان مہمند، سعید بادشاہ مہمند، بختی روان اور بطور مبصر انفارمیشن آفیسر محمد جمیل پر مشتمل 4 رکنی انتخابی کمیٹی تشکیل دی گئی اور شیڈول جاری کر دیا گیا۔ جس کے مطابق مہمند پریس کلب کابینہ کے تمام عہدوں کیلئے کاغذات نامزدگی 31 دسمبر کو جمع ہونگے۔ یکم جنوری کو درخواستوں کی جانچ پڑتال اور 2 جنوری کو اُمیدواروں کی ختمی فہرست جاری کر دی جائیگی۔ اور 3 جنوری کو مہمند پریس کلب ممبران نئے سال کیلئے کابینہ کا انتخاب عمل میں لائینگے۔ اجلاس میں الیکشن کمیٹی کو ضرورت کے مطابق انتخابی شیڈول کا بھی اختیار دیا گیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...