پنجاب خدمت کارڈ ، صحیح معنوں میں عوام کی خدمت ہے، ملک محمد سرفراز

پنجاب خدمت کارڈ ، صحیح معنوں میں عوام کی خدمت ہے، ملک محمد سرفراز

سیالکوٹ (بیورورپورٹ)چئیرمین یونین کونسل شہاب پورہ حاجی ملک محمد سرفراز نے کہا ہے کہ پنجاب خدمت کارڈ ، صحیح معنوں میں عوام کی خدمت ہے اور یہ خدمت خلق کا سفر جاری و ساری رہے گا۔راہداری منصوبہ ملکی تاریخ کا اہم منصوبہ ہے۔ وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلی میاں شہباز شریف کی قیادت میں جس تیزی سے ملک کی ترقی وخوشحالی کے لیے اقدا مات کئے ہیں ان کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی لوڈ شیڈ نگ مہنگائی ،لاقانونیت اور دیگر بنیادی مسائل پر قا بو پا نے کے لیے حکو متی اقدا مات قابل تعریف ہیں ۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں ضلع سیالکوٹ مسلم لیگ ن کا ناقابل تسخیر قلعہ ثابت ہوا ہے اور ہمیشہ کی طرح یہاں سے مسلم لیگ ن نے واضع برتری حاصل کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں اور کسانوں کی خوشخالی ہی روشن پاکستان کی ضمانت ہے ۔ حکومت نے کسانوں اور کاشتکاروں کو بھرپور ریلیف فراہم کرنے کیلئے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے کسان پیکج کا علان کیا تھا اور اللہ کے فضل سے اسے عملی جامعہ بھی پہنا دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ،وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے دانش مندانہ فیصلوں ، قائدانہ صلاحیتوں اور شبانہ روز مخلصانہ کاوشوں سے ملک ایک بار پھر ترقی کے راستوں پر گامزن ہو چکا ہے جس طرح وزیر اعظم پاکستان کے تمام صوبوں میں بلا تفریق پاکستان کے شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے پلان مرتب کیے ہیں ان کے ثمرات ملنا شروع ہو چکے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...