سی ٹی ڈی پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا،ملزم گرفتار

سی ٹی ڈی پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا،ملزم گرفتار

پشاور(کرائمز رپورٹر)پشاور کی مقامی عدالت میں ڈاکٹرسلیمان شہزادکے اغوائیگی اورقتل میں ملوث ملزم ڈاکٹراحمدعلی نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بیان قلمبند کروادیا 19دسمبرکوڈاکٹرسلیمان شہزادسکنہ دانش آبادپشاورکو اغواء کیا گیا تھا اور بعد ازاں اغواء کاروں نے رہائی کیلئے ایک کروڑروپے تاوان کامطالبہ کیاتاوان کی ادائیگی نہ ہونے پراغواء کاروں نے مغوی ڈاکٹرسلیمان شہزداکوقتل کرکے نعش تھانہ رسالپورنوشہرہ کی حدودمیں دفنا دی تھی محکمہ انسداددہشت گردی پشاورکے تفتیشی ٹیم اورمقامی پولیس نے کاروائی کرکے واقعہ میں ملوث ملزم ڈاکٹراحمدعلی سکنہ لوئردیرحال مردان کوگرفتارکیاجس کے نشاندہی پرمغوی اورمقتول ڈاکٹرسلیمان شہزادکی نعش تھانہ رسالپورکی حدودسے برآمدکی ملزم ڈاکٹراحمدعلی کومحکمہ انسداددہشت گردی پشاورکے خصوصی تفتیشی ٹیم نے گذشتہ روزمقامی عدالت میں پیش کیاجس نے عدالت میں اقبال جرم کیاجس کابیان اقبال جرم عدالت نے قلمبندکرکے جیل منتقل کیاہے ملزم ڈاکٹراحمدعلی نے واقعہ میں ملوث دیگرملزمان کے بارے میں بھی انکشاف کیاہے جن کے نام صیغہ رازمیں رکھے جارہے ہیں جن کی گرفتاری کیلئے بھی خصوصی ٹیم تشکیل دیاہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...