حیات آباد پولیس کا ماہواری نہ دینے پر معذور گنڈا مار پر تشدد

حیات آباد پولیس کا ماہواری نہ دینے پر معذور گنڈا مار پر تشدد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(کرائمز رپورٹر)پشاور کے علا قے دین بھار کے معزور رہا ئشی محمد عمر ان نے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر در انی ، کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر مبا رک زیب خان اور ایس ایس پی آپریشن ڈاکٹر میاں سعید سے مطالبہ کر تے ہو ئے کہا ہے کہ اے ایس آئی خان زیب خان کو معطل کر کے انکو انصا ف فراہم کر دیا جائے گزشتہ روز کا ر خا نو ں ما رکیٹ میں صحا فیو ں سے با ت چیت کر تے ہوئے محمد عمر ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک غریب و معزور لڑ کا ہے جو محنت مزدور ی کر کے اپنے والدین اور بہن بھا ئیو ں کا پیٹ پا لتا ہے لیکن حیا ت آباد چیک پو سٹ پر اے ایس آئی خان زیب اسے آئے روز گرفتار کر کے ان سے تشدد کا نشانہ بناتے ہے اور ان سے بھا ری بھر رشو ت کا مطا لبہ کر تا ہے جبکہ نہ دینے پر انکو تشدد کا نشا نہ بنا کر گالی گلو چ بھی نکا لتا ہے جس کی وجہ سے وہ کا م چھوڑ نے پر مجبور ہو رہا ہے انہوں نے بتایا کہ خان زیب خان دوسرے معزور گھنڈا ما روں سے ما ہو ا ری بھی لے رہا ہے انہوں نے بتایا کہ کئی با ر ایس ایچ او حیا ت آباد ملک حبیب کو شکا یا ت کی ہے لیکن ان کی جا نب سے کو ئی شنو ائی نہیں ملی جبکہ ڈی ایس پی حیا ت آباد عتیق شاہ نے بھی ان پر انکھیں بند کر کے پولیس کو گنڈہ گر دی کر نے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے انہوں نے آ ئی جی پی نا صر در انی ، سی سی پی اوپشاور اور ایس ایس پی آ پریشن ڈاکٹر میاں سعید سے مطالبہ کر تے ہو ئے کہا کہ خان زیب خان کو معطل کر کے غریب معزور کو انصا ف و جا ن و ما ل کی تحفظ فراہم کیا جائے اور حیا ت آباد چیک پو سٹ پر پولیس گر دی اور غنڈہ ٹیکس کا دھند ہ بند کر دیا جائے بصور ت دیگر خود سو زوی کر نے پر مجبو ر ہو جاؤ نگا