چارسدہ ،پریس کلب کی نو منتخب کا بینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

چارسدہ ،پریس کلب کی نو منتخب کا بینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

چارسدہ (بیورورپورٹ)چارسدہ پریس کلب کی نو منتخب کابینہ اور گورننگ باڈی کے ممبران نے اپنے عہدوں کا خلف اُٹھا لیا ۔ چارسدہ کے تمام صحافیوں کو پریس کلب کے پلیٹ فارم سے متحد کیا جائیگا۔ جرنلسٹس کالونی اور صحافیوں کے دیگر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر نے کیلئے عملی جدو جہد کرینگے ۔ نو منتخب صدر داؤد درانی کا خطاب ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیٹی کے چےئرمین سرتاج خان نے چارسدہ پریس کلب کے نو منتخب کابینہ اور گورننگ باڈی کے ممبران سے ان کے عہدوں کا خلف لے لیا ۔ اس حوالے سے چارسدہ پریس کلب میں ایک سادہ مگر وقار تقریب میں نو منتخب کابینہ اور گورننگ باڈی کے ممبران داؤد درانی ، نصر اللہ خٹک ، علی اکبر ، سراج علی ، عدنان علی شاہ ، فضل وہاب ، سعید خان اور خافظ وزیر محمد نے اپنے عہدوں کا خلف اُٹھا لیا ۔خلف بر داری کے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے چارسدہ پریس کلب کے نو منتخب صدر داؤد درانی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کابینہ ، گورننگ باڈی اور جنرل باڈی کے مکمل مشاورت سے صحافیوں کے تمام حقوق اور جرنلسٹس کالونی پر عمل درآمد کیلئے عملی اقدامات کئے جائینگے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ چارسدہ پریس کلب کے دروازے تمام صحافیوں کیلئے کھلے ہیں اور تمام صحافیوں کو چارسدہ پریس کلب کے پلیٹ فارم سے متحد کیا جائیگا۔

مزید : کراچی صفحہ آخر


loading...