محکمہ مواصلات و پولیس میں تقرری و تبادلے
پشاور(پاکستان نیوز)خیبر پختونخواحکومت نے محکمہ ہائے مواصلات و تعمیرات اور پولیس میں فوری طور پر بعض سنےئر افسران کے تقرر ی و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ اس ضمن میں صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سپرنٹنڈنگ انجنےئر مواصلات پشاور سرکل انجنئیر شاہد حسین گریڈ 19-کا تبادلہ کرکے سنٹرل ڈیزائن آفس مواصلات پشاور کا پرنسپل ڈایزین انجنئیر (بلڈنگ) مقرر کردیا گیا جبکہ ان کی جگہ ایکسین مواصلات بٹگرام ڈویژن انجنئیر منیر حسین گریڈ(18)کا تقررکیا گیا ہے۔ اسی طرح محکمہ پولیس کے ڈائریکٹر ورکس پی سی یو انجنےئر محمد طارق گریڈ(18)کا تبادلہ کرکے سپرنٹنڈنگ انجنئیر مواصلات مردان سرکل تعینات کیا گیا ہے اور ان کی جگہ ایکسین انجنئیر محمداسرارکو ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر ڈائریکٹر ورکس مقرر کردیا گیا۔