وزیراعظم نوازشریف سے امریکی سفیر ڈیوڈہیل کی ملاقات

وزیراعظم نوازشریف سے امریکی سفیر ڈیوڈہیل کی ملاقات
وزیراعظم نوازشریف سے امریکی سفیر ڈیوڈہیل کی ملاقات

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف سے پاکستان میں امریکا کے سفیر ڈیوڈہیل نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خطے کی مجموعی سیاسی صورتحال اور افغانستان میں امن و امان کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے ڈیوڈ ہیل کو سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ ان کی تعیناتی سے پاک امریکہ تعلقات میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی۔ امریکی سفیر نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ امریکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی مدد جاری رکھے گا۔ اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...