خاتون محتسب نے محکمہ زراعت کی افسر کو ہراساں کرنے پر ڈائریکٹر سرفراز قریشی کو 2 سال ترقی روکنے کی سزا سنا دی

خاتون محتسب نے محکمہ زراعت کی افسر کو ہراساں کرنے پر ڈائریکٹر سرفراز قریشی ...
خاتون محتسب نے محکمہ زراعت کی افسر کو ہراساں کرنے پر ڈائریکٹر سرفراز قریشی کو 2 سال ترقی روکنے کی سزا سنا دی

  


لاہور (ویب ڈیسک) خاتون محتسب پنجاب مسز فرخندہ وسیم افضل نے محکمہ زراعت کے سوائل فرٹیلٹی سروے اینڈ سوائل ٹیسٹنگ انسٹیٹیوٹ کی ایک افسر کی شکایت پر اسی ادارے کے ڈائریکٹر سرفراز قریشی کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہونے پر دو سال کی سالانہ ترقی روکنے کی سزا سنا دی۔ شکایت کنندہ خاتون نے اپنے ادارہ کی انکوائری کمیٹی کی بجائے ہراسگی سے تحفظ کے قانون کے تحت حاصل اختیار کو استعمال کرتے ہوئے خاتون محتسب پنجاب کو براہ راست شکایت درج کروائی تھی۔ ڈائریکٹر سوائل فرٹیلٹی انسٹیٹیوٹ پر ہتک آمیز رویہ اور قابل اعتراض زبان کے استعمال سے کام کے ماحول میں خوف وہراس کی فضا پیدا کرنے کا الزام تھا۔

مزید : لاہور


loading...