میکسیکوسے امریکا میں داخل ہونے والے 2 پاکستانی گرفتار

میکسیکوسے امریکا میں داخل ہونے والے 2 پاکستانی گرفتار
میکسیکوسے امریکا میں داخل ہونے والے 2 پاکستانی گرفتار

  


نیویارک(آئی این پی )میکسیکوسے امریکا میں داخل ہونے والے 2 پاکستانیوں کودہشتگردوں سے تعلق کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ۔امریکی اخبارکے مطابق محمدعظیم اور مختار احمد کی 20ستمبر کو گرفتاری سرحدی پیٹرولنگ پرتعینات اہلکاروں نےکی تھی۔ سین ڈیگوکے جنوبی علاقے سے حراست میں لیے گئے دونوں پاکستانیوں کی عمریں قریباً 20برس ہیں اوردونوں کاتعلق گجرات سے ہے۔امریکی ڈیٹابیس کی بنیاد پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ مختاراحمد کا تعلق ایک مشتبہ دہشتگرد سے ہے۔جبکہ مختارعظیم سے متعلق دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک غیرملکی حکومت نے اس سے متعلق معلومات انٹیلی جنس مقاصد کیلئے امریکا سے شئیرکی تھی۔امریکی اخبارکے مطابق عظیم اورمختار جولائی کے آخرمیں پناماپہنچے تھے۔دونوں کےخلاف امیگریشن سے متعلق کارروائی کی جائےگی۔

مزید : بین الاقوامی


loading...