گورننس میں اصلاحات کے پہلے مرحلے میں 11 وزارتوں کا انتخاب کر لیا: احسن اقبال

گورننس میں اصلاحات کے پہلے مرحلے میں 11 وزارتوں کا انتخاب کر لیا: احسن اقبال
گورننس میں اصلاحات کے پہلے مرحلے میں 11 وزارتوں کا انتخاب کر لیا: احسن اقبال

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمارا انتظامی ڈھانچہ دور حاضر کے حالات سے ہم آہنگ نہیں، اصلاحات کیلئے پہلے مرحلے میں 11 وزارتوں کا انتخاب کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستان گورننس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں انتظامی ڈھانچے کو دور حاضر کے حالات سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے اور اس مقصد کیلئے پہلے مرحلے میں 11 وزارتوں کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سال آن لائن ٹریننگ پروگرام شروع کیا جائے گا اور ایک ہزار سینئر افسران کو 15 دن کی تربیت دی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ترقی کے عمل میں قومی زبان کو بھی شامل کرنا ہے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں


loading...