پاکستان میں 50فیصدافرادبیماریوں کی وجہ سے غربت کا شکارہیں، سائرہ افضل تارڑ

پاکستان میں 50فیصدافرادبیماریوں کی وجہ سے غربت کا شکارہیں، سائرہ افضل تارڑ
پاکستان میں 50فیصدافرادبیماریوں کی وجہ سے غربت کا شکارہیں، سائرہ افضل تارڑ

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں 50فیصدافرادبیماریوں کی وجہ سے غربت کا شکارہیں صحت کا سہولت پروگرام شروع ہونے سے مستحق افراد بھی معیاری نجی ہسپتالوں میں علاج کرا سکیں گے۔

قومی صحت پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت سائرہ افضل تارڑ کاکہنا تھا کہ صحت پروگرام کا اجراعوام سے کیے گئے ایک اور وعدے کی تکمیل ہے،رکاوٹوں کے باوجود ایک سال میں پروگرام کا آغاز کردیا گیا، پروگرام میں شفافیت اور میرٹ کو مد نظر رکھا گیا ہے ۔غریب افراد کو صحت کی سہولیات کی مفت فراہمی وزیراعظم کا خواب تھا،صحت کارڈپاکستان کی تاریخ میں صحت کا سب سے بڑا پروگرام ہے ، قومی صحت پروگرام کا اجرا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے تعاون سے کیا جارہاہے ، وزیراعظم نے صحت کےلئے آسان قرضہ اسکیم کا اجرا بھی کیا ہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...