لاہور زیادتی کیس‘ 8ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں3دن کی توسیع

لاہور زیادتی کیس‘ 8ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں3دن کی توسیع
لاہور زیادتی کیس‘ 8ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں3دن کی توسیع

  


لاہور(یوا ین پی)لاہور کی عدالت نے لڑکی زیادتی کیس کے آٹھ ملزموں کے جسمانی ریمانڈ میں مزید تین روز کی توسیع کردی ،آئندہ سماعت پر ڈی این اے رپورٹ طلب کرلی گئی۔ لاہور میں لڑکی زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عدنان ثنااللہ سمیت آٹھ ملزموں کوکینٹ کچہری میں پیش کیا گیا ،متاثرہ لڑکی اور ملزموں کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات تھے ،سماعت کے دوران متاثرہ لڑکی کے وکیل نے کہا کہ لڑکی انتہائی خوف زدہ ہے ، بیان نہیں دے سکتی۔پولیس نے ملزموں سے مزید تفتیش کیلیےمزید ریمانڈ دینے کی استدعا کی ،جس پر عدالت نے مزید تین روز کا جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر ڈی این اے رپورٹ طلب کر لی ،بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ لڑکی نے کہا کہ اسے عدالتوں پر اعتماد ہے،وزیراعلیٰ پنجاب اسے انصاف دلائیں۔

مزید : جرم و انصاف


loading...