رواں سال اربوں روپے کی منشیات، بھاری اسلحہ و بارود قبضے میں لیا، 43 جوان شہید ہوئے، ایف سی بلوچستان کی کارکردگی رپورٹ جاری

رواں سال اربوں روپے کی منشیات، بھاری اسلحہ و بارود قبضے میں لیا، 43 جوان شہید ...
رواں سال اربوں روپے کی منشیات، بھاری اسلحہ و بارود قبضے میں لیا، 43 جوان شہید ہوئے، ایف سی بلوچستان کی کارکردگی رپورٹ جاری

  


کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ایف سی بلوچستان نے سال 2015ءکی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق مختلف کارروائیوں کے دوران اربوں روپے کی منشیات اور بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود برآمد کیا گیا۔ کارروائیوں میں سینکڑوں شدت پسند ہلاک اور زخمی ہوئے جبکہ ایف سی کے 53 اہلکار بھی شہید ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2015ءکے دوران ایف سی اہلکاروں پر 941 حملے ہوئے جن کے نتیجے میں ایف سی کے 43 جوان شہید اور 112 زخمی ہوئے جبکہ جوابی کاروائیوں میں 253 شرپسند ہلاک اور 52 زخمی ہوئے۔ کارروائیوں کے دوران غیر قانونی اسلحہ اور گولہ بارود کی بھاری مقدار بھی قبضے میں لی گئی۔ اسلحہ اور گولہ بارود میں ایک ہزار 840 چھوٹے بڑے ہتھیار شامل ہیں۔ ایف سی ترجمان کے مطابق ایک لاکھ بارہ ہزار 171 مختلف ساخت کا ایمونیشن جبکہ 14 ہزار 97 کلو بارودی مواد قبضے میں لیا گیا۔

ایف سی رپورٹ کے مطابق سال 2015ءمیں 7 ہزار 87 کلو افیون، 7887 کلو بھنگ، 399 کلو ہیرو ئن، 41051 کلو چرس اور 670 بوتلیں شراب بھی قبضے میں لی گئی جبکہ منشیات کے 18 سمگلروں کو بھی گرفتار کیا گیا۔ مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 7 ہزار 786 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا جنہیں مزید کارروائی کیلئے پولیس اور ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...