مصطفی کانجو کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

مصطفی کانجو کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
مصطفی کانجو کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مقامی عدالت نے مصطفی کانجو کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے ملزم کو 5 جنوری کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مصطفی کانجو کے خلاف جنوبی چھاﺅنی پولیس نے ناجائز اسلحہ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے اور مصطفی کانجو اس مقدمے میں عدالت پیش نہیں ہو رہے تھے جس پر عدالت نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 5 جنوری کو آئندہ سماعت پر گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید : لاہور /اہم خبریں


loading...