مودی سرکار کاسال نو کا تحفہ ، گلوکار عدنان سمیع کو اپنا شہری بنالیا

مودی سرکار کاسال نو کا تحفہ ، گلوکار عدنان سمیع کو اپنا شہری بنالیا
مودی سرکار کاسال نو کا تحفہ ، گلوکار عدنان سمیع کو اپنا شہری بنالیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی(مانیٹرنگ ڈیسک) مودی سرکار نے گلوکار عدنان سمیع خان کو پاکستان سے نفرت کے اظہار کا انعام سال نو پر بھارتی شہریت کی شکل میں دیدیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک طویل عرصے سے بھارت میں مقیم عدنان سمیع خان کو یکم جنوری 2016 سے بھارتی شہریت دیدی جائے گی ۔ عدنان سمیع کچھ عرصہ قبل بھارتی شہریت حاصل کرنے کیلئے پاکستانی شہریت ترک کرچکے ہیں ۔بھارتی وزارت داخلہ نے ان کی شہریت کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
واضح رہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والے گلوکار عدنان سمیع 13 مارچ 2001 کو پہلی دفعہ بھارت گئے جس کے بعد انہوں نے انڈیا میں ہی مستقل سکونت اختیار کرلی۔ انہوں نے پاکستانی پاسپورٹ کی میعاد ختم ہونے اور پاسپورٹ کی تجدید نہ ہونے پر 26 مئی 2015 کو بھارتی وزارت داخلہ کو درخواست کی تھی کہ انہیں انسانی ہمدردی کی بنا پر بھارت میں قیام کی اجازت دی جائے ۔