علیم ڈار 2 جنوری کو اپنا 100 واں ٹیسٹ میچ سپروائز کریں گے

علیم ڈار 2 جنوری کو اپنا 100 واں ٹیسٹ میچ سپروائز کریں گے
علیم ڈار 2 جنوری کو اپنا 100 واں ٹیسٹ میچ سپروائز کریں گے

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ایمپائرنگ کی دنیا میں اپنا لوہا منوانے والے پاکستانی ایمپائر علیم ڈار ایک اور اہم سنگ میل عبور کرنے کے قریب ہیں۔ وہ 2 جنوری کو اپنے کیرئیر کا 100 واں ٹیسٹ میچ سپروائز کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق 2 جنوری کو جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ شروع ہو گا جس میں ایمپائرنگ کے فرائض علیم ڈار سرانجام دیں گے اور یہ ان کے کیرئیر کا 100 واں ٹیسٹ میچ ہو گا۔ واضح رہے کہ سٹیو بکنر اور روڈی کرٹز کے بعد علیم ڈار یہ سنگ میل عبور کرنے والے تیسرے ایمپائر ہوں گے۔

اس موقع پر انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انہیں بہت سپورٹ کیا ہے جبکہ وہ اپنے اہلخانہ کے بھی شکرگزار ہیں جن کی سپورٹ سے یہ سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔

مزید : کھیل


loading...