سری لنکا نے تیسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

سری لنکا نے تیسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی
سری لنکا نے تیسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ویلنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا نے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔ پانچ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو 2-1 کی برتری حاصل ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیلسن کے ٹیکسٹن اوول میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 276 رنز بنائے۔ کپتان کین ولیمسن 59، ٹام لیتھم 42 اور مچل سینٹنر 38 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سری لنکا کی جانب سے نوان پرادیپ، دشمنتا چمیرا اور جیفری وینڈرسی نے 2،2 جب کہ سری وردنے نے ایک وکٹ حاصل کی۔
277 رنزکے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کے ابتدائی بلے بازوں نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 98 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ تلکراتنے دلشان نے 91 رنزجبکہ تھریمانے 87 اور چندی مل 27 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔ واضح رہے کہ سیریز کے ابتدائی 2 میچز میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

مزید :

کھیل -