پاکستان ریلویے نے 2014-15میں 8ارب منافع کمایا:سعد رفیق

پاکستان ریلویے نے 2014-15میں 8ارب منافع کمایا:سعد رفیق
پاکستان ریلویے نے 2014-15میں 8ارب منافع کمایا:سعد رفیق

  


اسلام آباد(اان لائن) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے سینٹ کو بتایا ہے کہ پاکستان ریلوے نے مالی سال2014-15کے دوران 8ارب روپے سے زائد منافع سامان کی نقل و حرکت کی مد میں کمایا ہے جبکہ اگلے مالی سال کیلئے 12 ارب منافع کا ہدف مقرر کیا ہے ،ریلوے کی تنصیبات کے حفاظت کیلئے ایف سی اور پولیس کی مدد لی جاتی ہے اور بہت زیادہ مقامات پر نصب بارودی مواد کو تلف کرکے ریلوے ٹریک کو بچھایا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹ میں ایم کیو ایم کے سینیٹر طاہرمشہدی کے سوال کے جواب میں کیا انہوں نے بتایا کہ پاکستان ریلوے کی کمائی کا بڑا ذریعہ سامان کی نقل و حرکت ہے پاکستان ریلوے میں جلد ہی 55 جدید لوکو موٹو شامل کئے جائیں گے جن میں 24لوکو موٹو ساہیوال پاور پلانٹ کو کوئلے کی سپلائی کریں گے جبکہ دیگر لوکو موٹوبھی مختلف شہروں میں کارگو کے طور پر استعمال ہونگی اور اس سے سالانہ 5سے 6ارب روپے اضافی آمدن حاصل ہوگی انہوں نے بتایا کہ پاکستان ریلوے نے کراچی سے تیز رفتار کارگو ٹرین چلانے کا منصوبہ تیار کیا ہے اس کے علاوہ پنجاب اور بلوچستان کے درمیان مال گاڑیوں کو بلوچستا ن اور سندھ تک وسعت دی جار ہی ہے انہوں نے بتایا کہ حکومت نے ریلوے ٹریک کی حفاظت کیلئے بھی بہترین انتظامات کئے ہیں حساس مقامات پر ایف سی کی چوکیاں بنائی گئیں ہیں جبکہ ریلوے ٹریک پر ایف سی کے جوان موٹر ٹرالی کے زریعے گشت کرتے ہیں انہوں نے بتایا کہ ریلوے ٹریک کی سیکورٹی کی وجہ سے ٹریک کی تباہی کیلئے نصب کی جانے والی بارودی مواد کو تلف کرکے ریلوے ٹریک کو تباہی سے بچھایا گیا ہے اور اس سلسلے میں مذید اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں ۔

مزید : اسلام آباد


loading...