روس کے بعد ترکی کا ایک اور ملک سے پالا پڑگیا، طیارے آمنے سامنے آگئے اور پھر۔۔۔

روس کے بعد ترکی کا ایک اور ملک سے پالا پڑگیا، طیارے آمنے سامنے آگئے اور پھر۔۔۔
روس کے بعد ترکی کا ایک اور ملک سے پالا پڑگیا، طیارے آمنے سامنے آگئے اور پھر۔۔۔

  


انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کا روس کے ساتھ فضائی حدود کی خلاف ورزی کا تنازعہ ابھی ختم نہیں ہوا تھا کہ اب یہی تنازعہ یونان کے ساتھ بھی کھڑا ہوگیا ہے۔ نیوز ویب سائٹekathimerini.comکے مطابق یونانی حکام کا کہنا ہے کہ پیر کے روز آٹھ ترک طیارے یونان کی فضائی حدود میں داخل ہوگئے، جس پر یونانی فضائیہ کے طیارے بھی فضاءمیں بلند ہوگئے اور اس وقت صورتحال انتہائی خطرناک ہوگئی جب دونوں ممالک کے جنگی جہاز ایک دوسرے پر حملے کی پوزیشن میں آگئے۔

مزید جانئے: پڑوسی ملک کا وہ علاقہ جس کے رہنے والے یورپ کی شہریت حاصل کرنا چاہیں تو انکار نہیں کیا جاسکتا کیونکہ۔۔۔

نیوز سائٹ کے مطابق 6 ترک جنگی جہاز ایک فارمیشن میں تھے جبکہ ان کے دائیں بائیں دو CN-235 جہاز تھے، جو فارمیشن کا حصہ نہیں تھے۔ یونانی دفاعی حکام نے الزام لگایا ہے کہ ان 8طیاروں نے ترک فضائی حدود کی 9دفعہ خلاف ورزی کی۔ یونانی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ 8 ترک طیاروں میں سے دو مسلح بھی تھے۔

یونانی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے طیاروں کا آمنا سامنا بحیرہ اجیئن کے اوپر ہوا۔ یہ سمندر دونوں ملکوں کے درمیان واقع ہے۔اس سے پہلے دسمبر کے آغاز میں بھی یونانی وزیراعظم ترکی پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرچکے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...