محمد عامر کی کرکٹ ٹیم میں شمولیت پر کوئی قانونی قدغن نہیں ،ہائی کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا

محمد عامر کی کرکٹ ٹیم میں شمولیت پر کوئی قانونی قدغن نہیں ،ہائی کورٹ نے ...
محمد عامر کی کرکٹ ٹیم میں شمولیت پر کوئی قانونی قدغن نہیں ،ہائی کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا

  


لاہور ( نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد بلال حسن نے فاسٹ باﺅلر محمد عامرکی قومی کرکٹ ٹیم میں ممکنہ شمولیت کے خلاف دائر درخواست کاتحریری فیصلہ جاری کردیا ہے جس میں قرار دیا گیاہے کہ اگر محمد عامر کھیلوں کے معیار اورقوانین پر پورا اترتے ہیں تو ان کو قومی ٹیم میں شمولیت سے نہیں روکا جاسکتا۔

عدالت نے اپنے فیصلہ میں قرار دیا ہے کہ محمد عامر اپنے جرم کی سزا بھگت چکا ہے ،قانونی اعتبار سے محمد عامر پر قدغن نہیں لگائی جاسکتی اگر وہ مطلوبہ معیار پر پورا اترتے ہیں تو قومی ٹیم کا حصہ بننا ان کا آئینی حق ہے ۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں نشاندہی کی ہے کہ درخواست گزار نے محمد عامرکو کھیلنے سے روکنے کے لئے درخواست دائر کی لیکن اس میں کسی قانون کوچیلنج نہیں کیا گیا، اس وجہ سے یہ درخواست قابل سماعت نہیں ۔جسٹس پارٹی کے سربراہ منصف اعوان نے اپنی اس درخواست میں موقف اختیار کر رکھاتھا کہ محمد عامر میچ فکسنگ میں سزا کاٹ چکے ہیں جس سے بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کی بدنامی ہوئی ہے اس لئے مذکورہ فاسٹ باﺅلر کو قومی کرکٹ ٹیم میں شامل نہ کیا جائے ۔

مزید : کھیل


loading...