’وہ وقت جب سلمان خان نے کترینہ کیف کو تھپڑ جڑدیا‘بالی ووڈ سپر سٹار کی زندگی کے متنازعہ پہلو جو آج بھی بہت سے لوگوں کو معلوم نہیں

’وہ وقت جب سلمان خان نے کترینہ کیف کو تھپڑ جڑدیا‘بالی ووڈ سپر سٹار کی زندگی ...
’وہ وقت جب سلمان خان نے کترینہ کیف کو تھپڑ جڑدیا‘بالی ووڈ سپر سٹار کی زندگی کے متنازعہ پہلو جو آج بھی بہت سے لوگوں کو معلوم نہیں

  


ممبئی(نیوزڈیسک)آپ نے سلمان خان اور کترینہ کیف کے معاشقوں کے بارے میں کافی کچھ سن رکھا ہوگا۔ایک وقت ایسا بھی آیا تھا جب سلمان خان نے کترینہ کیف کو تھپڑ دے مارا۔

تفصیلات کے مطابق باریسٹاکے قریب ایک کھانے کے دوران سلمان کو کترینہ کی کسی بات پر اس قدر غصہ آگیا کہ انہوں نے کترینہ کو تھپڑ دے مارا۔اس واقعے کے فوراًکترینہ نے سلمان خان سے تعلق توڑتے ہوئے رنبیر سے پیار کی پینگیں بڑھا لیں۔سلمان سے تعلق توڑنے کے بعد کترینہ نے ایک انٹرویومیں بتایا کہ سلمان خان اسے سنگیتا بجلانی اور ایشوریا رائے جیسابننے پر مجبور کرتا تھا۔کترینہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس نے سلمان کی Thumps Upپینے کی عادت سے بھی جان چھڑائی کیونکہ یہ بوتل پی کر اسے اپنی سابقہ محبوبہ سومی علی کی یاد تازہ ہوتی تھی۔

کترینہ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس نے سلمان خان سے دوستی صرف اس لئے بڑھائی کہ وہ بالی ووڈ میں کامیابیاں حاصل کرسکے اور جب وہ معروف ہوگئی تو اس کے بعد کترینہ نے سلمان خان سے تعلق توڑ لیا۔

کہا جاتا ہے کہ 2009ءمیں سلمان خان نے باندرہ والے گھر سے کترینہ کا شیمپو اور دیگر سامان ایک لڑائی کے بعد باہر پھینک دیا تھا۔سلمان خان نے ایک رپورٹر کے ساتھ اس وقت کافی بدتمیزی کی تھی جب اس نے سلمان سے کترینہ اور رنبیر کی کچھ قابل اعتراض تصاویر لیک ہونے کے بارے میں پوچھا تھا۔

مزید : تفریح


loading...