اسلام آباد پولیس نے تین افراد کو مردار گوشت فروخت کرنےکے الزام میں گرفتار کر لیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو مردہ جانور کا گوشت بیچنے کے الزام میں حراست میں لے لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت نے مردار جانور کو ذبح کرنے کی اطلاع پر مذبح خانہ میں چھاپہ مار کر تین افراد کو مردار بچھڑے کو ذبح کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیاہے جبکہ مردار بچھڑے کو بھی قبضہ میں لے لیاہے ۔پولیس کا کہناہے کہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کاآغاز کر دیاگیاہے ۔