داعش نے پاکستان اور افغانستان میں بھرتی کے لیے امیر مقرر کرلیے ،محکمہ داخلہ کی رپورٹ میں انکشاف

داعش نے پاکستان اور افغانستان میں بھرتی کے لیے امیر مقرر کرلیے ،محکمہ داخلہ ...
داعش نے پاکستان اور افغانستان میں بھرتی کے لیے امیر مقرر کرلیے ،محکمہ داخلہ کی رپورٹ میں انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )داعش نے پاکستان اور افغانستان میں بھرتیوں کے لیے امیر مقرر کرلیے ہیں ۔بھرتی ہونے والے نوجوانوں کو 30ہزار سے 50ہزار روپے دئیے جائیں گے ۔نجی نیوز چینل سماءنیوز کے مطابق محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری خفیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے لیے کالعدم تنظیم داعش میں بھرتیوں کے لیے امیر مقرر کردئیے گئے ہیں اور نوجوانوں کو 30ہزار سے 50ہزار کے عوض بھرتی کیا جائے گا ۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نوجوان برین واشنگ کے لیے افغانستان لے بھیجے جا رہے ہیں ،اب تک 40سے 50نوجوان افغانستان جا چکے ہیں ۔رپورٹ کے مطابق داعش نے عامر منصور کو اسلام آباد کا کمانڈر جبکہ سعید کو پاکستان کا امیر مقرر کر دیا ہے ۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ داعش نے پاکستان میں نوجوانوں کے لیے سی ڈیز اور تحریر ی مواد بھی بھیجا ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -