نئی دہلی میں گوشت کی کھلے عام فروخت یا نمائش پر پابندی کا خدشہ

نئی دہلی میں گوشت کی کھلے عام فروخت یا نمائش پر پابندی کا خدشہ
نئی دہلی میں گوشت کی کھلے عام فروخت یا نمائش پر پابندی کا خدشہ

  



نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی مقامی انتظامیہ نے شہر بھر میں گوشت یا نان ویج اشیا کی کھلے عام فروخت کا بل منظور کر لیا جس کو جلد ہی باضابطہ طور پر منظور کر لیا جائے گا۔

غیرملکی میڈیاکے مطابق بھارت کی قدامت پسند پارٹی بی جے پی کے زیر انتظام ساؤتھ دہلی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ایک قرارداد منظور کی گئی ہے جس کے تحت صفائی ستھرائی اور انسانی جذبات کے تحفظ کی خاطر نان ویج اشیا کی کھلے عام فروخت پر پابندی لگا دی جائے گی۔اس قرارداد کی منظوری کے بعد یہ تجویز بل کی صورت میں 3 جنوری کو اگلی میٹنگ کے موقع پر پیش کی جائے گی تاکہ اس کو قانون کا حصہ بنایا جاسکے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھارت میں گوشت کی فروخت اور گائے ذبح کرنے کے معاملے پر انتہاپسند ہندوؤں نے کئی مسلمانوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں کئی افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی


loading...