پنجاب میں کسانوں کیلئے جدید مشینری کے ہائی ٹیک میکانریشن سروس سینٹر قائم کئے جائینگے
لاہور(آن لائن)پنجاب میں کسانوں کے لئے جدید مشینری کے ہائی ٹیک میکانزیشن سروس سینٹر قائم کئے جائیں گے ،ضلعی سطح پرہائی ٹیک میکانزیشن سروس سینٹر بنانے کے منصوبہ پر 3819.117ملین روپے خرچ کئے جائیں گے ،یہ منصوبہ چار سال میں مکمل ہوگا ۔ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں رحیم یار خان ،ساہی وال، رحیم یار خان ،بہاول پور،وہاڑی، شیخوپورہ، جھنگ، سرگودھا، اوکاڑہ،،خانیوال،مظفر گڑھ، لودھراں، ملتان،ڈی جی خان،چکوال میں یہ سینٹر ز قائم کئے جائیں گے،اس منصوبہ پر3819.117ملین روپے خرچ کئے جائیں گی پنجاب کا عملہ کاشتکاروں کی خدمت، رہنمائی اور خوشحالی کے مشن کی تکمیل کیلئے کوشاں ہے۔ہر سنٹر 5 کروڑ روپے کی لاگت سے قائم کیا جارہا ہے جس میں حکومت پنجاب اڑھائی کروڑ روپے تک سبسڈی کی مد میں دے رہی ہے۔ ان سنٹرز کے پیچھے پورا بزنس ماڈل ہوگا یہ سنٹرز زرعی کاروائیوں کیلئے کاشتکاروں کے ساتھ معاہدے کرینگے۔ ذرائع کے مطابق ازبکستان اور بیلاروس کے تعاون سے ٹریکٹر کے مینوفیکچرز پلانٹس بھی لگائے جائیں گے تاکہ ملک میں ٹریکٹر سازی کی صنعتوں میں مقابلے کا رجحان پیدا ہوسکے اور کاشتکاروں کو کم قیمتوں پر ٹریکٹرز دستیاب ہوسکیں زرعی معیشت میں بہتری صرف فصلوں کے ردو بدل سے ہی وابستہ ہے۔ ایسی فصلیں کاشت کی جائیں جن کی مارکیٹ میں طلب ہو۔
۔